سابقہ ادوار کے قرضے اور سود ادا کر رہے ہیں، ہمایوں اختر

100

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ سابقہ ادوار کے قرضے اور سود ادا کر رہے ہیں، ن لیگ کی حکومت نے 8فیصد کی شرح سے 14ارب ڈالر کے مہنگے کمرشل قرضے لیے۔ صنعتکاروں اور سیاسی رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے دورمیں بڑے بڑ ے منصوبوں کے دعوے کرتے نہیں تھکتی لیکن ان سے پوچھا جائے کہ بیرونی قرضے ڈالرز میں لیے گئے ہیں کیا ایک بھی ایسا منصوبہ لگایا گیا ہے جو فارن ایکسچینج کما سکے اور اس سے قرضوں کی واپسی ہو ۔ ہمیں حقیقت پسندہونا پڑے گا وگرنہ ہماری مشکلات کبھی کم نہیں ہوں گی ۔ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت جاتے ہوئے 20ارب ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ چھوڑ کر گئی جس کی وجہ سے ہمیں دنیا میں دوڑنا پڑا لیکن موجودہ حکومت اسے کم کر کے انتہائی کم سطح پر لے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب طبقات کے لیے فکر مند ہے اسی تناظر میں ہم نے ’’احساس‘‘ پروگرام کا آغاز کیا اور مشکلات کے باوجود اس کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی۔