تھائی لینڈ میں ایک بزنس مین 2 امریکیوں کے ہاتھوں اغوا، ملزمان گرفتار

502

دو امریکیوں اور ان کی مدد کرنے والے ایک مقامی شہری کو کرائم سپریشن ڈویژن (سی ایس ڈی) پولیس نے کاروباری تنازع کے بعد تائیوان کے ایک تاجر کو اغوا کرنے اور اس کے بدلے تاوان مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

بینکاک پوسٹ کے مطابق تینوں افراد کی گرفتاریوں کا انکشاف پولس لیفٹیننٹ جنرل جیرافپ فوریدیٹ ، سینٹرل انویسٹی گیشن بیورو کے ڈپٹی کمشنر پول میجر اور جنرل سووات سینگنوم ، سی ایس ڈی کمانڈر اور کچھ دیگر سی ایس ڈی افسران کی موجودگی میں ہوا۔

امریکیوں کی شناخت 41 سالہ جیریمی ہیوز مانچسٹر اور 52 سالہ لوئس ولیم زسکن اور تیسرے تھائی لینڈ کے شہری ایکبوڈین پراستناریت کے نام سے ہوئی۔

ان تینوں پر غیر قانونی اسمبلی ، قتل کی کوشش ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے الزام عائد کیے گئے ہیں۔

اغوا کاروں نے تائیوان سے تعلق رکھنے والے بزنس مین مسٹر چنگ پر حملہ کیا اور ان کے ٹیلی فون کا استعمال کرتے ہوئے ان کی اونر مسز ایملی کو فون کیا اور ان سے 2 ملین امریکی ڈالر کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مسٹر چنگ کے رشتہ داروں کو بھی فون ملایا اور مسٹر چنگ کی محفوظ رہائی کے بدلے مزید 1 ملین امریکی ڈالر کا مطالبہ کیا۔