طورخم کسٹم اسٹیشن پر تاجر اور ایکسپورٹرز پریشان

226

لنڈی کوتل (کامرس ڈیسک )حکومت ملکی معیشت بڑھانے وایکسپورٹ کی بہتر پالیسی کیلئے کوشاں ہے۔ قانونی طورپر ہر گاڑی کی ایگزامینیشن دس فیصد کیا جانا ہے۔طورخم کسٹم اسٹیشن پرڈی سی ایکسپورٹ کے سخت اور خود ساختہ پالیسی کی وجہ سے تاجر اور ایکسپورٹرز پریشان ہیں۔ سکینرنارمل قرار پانے والے گاڑیوں کی سو فیصد ایگزامینیشن کرنا ایف بی ا?ر قوانین کیخلاف ورزی ہے۔ایکسپورٹرز اس سلسلہ میں طورخم ڈی سی کے دفتر ان سے ملنے گئے مگر ملنے سے انکار کیا۔ کسٹم ایجنٹس کا کہنا ہے کہ ڈی سی کے زبان پر ایک ہی لفظ ہے کہ اوپر سے ارڈر ہے کہ ایکسپورٹ کا دائرہ تنگ وسخت کر دو۔ایکسپورٹ گاڑیوں سے ایگزامینیشن کے نام پرسامان ایک بار اتارنا تو لازمی ہے کہ بعض اوقات دو دو اور تین تین دفعہ بھی ا تارا جاتا ہے جس پر لوڈنگ ا?ن لوڈنگ کرتے وقت تاجروں کا ایک گاڑی پر 70 ہزار تک خرچ آتاہے۔