نسیم نگر پولیس کا چھاپا،مضر صحت مین پوری،انڈین گٹکے برآمد

239

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نسیم نگر پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں بھاری مقدار میںخام مال مضر صحت مین پوری، انڈین گٹکے برآمد،مقدمات درج۔ ڈی ایس پی قاسم آباد عبداللطیف پیرزادہ کی سربراہی میں انچارج چیک پوسٹ نسیم نگر سب انسپکٹر ایاز علی بگھیو نے اپنے اسٹاف کے ساتھ کارروائی کی۔ دوران گشت پولیس کو مخفی اطلاع موصول ہوئی کہ گوٹھ جادل شاہ کے قریب بدنام زمانہ مضر صحت مین پوری فروش مرتضیٰ اور جاوید ملاح مین پوری فروخت کر رہے ہیں، پولیس نے مطلوبہ جگہ چھاپا مارا جہاں دونوں ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مداخلت کی جس کے نتیجے میں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔نسیم نگر پولیس نے مفرور ملزمان کے قبضے سے برآمد 1,000 مین پوری, 1,880 انڈین گٹکے7 کٹوں میں خام مال مضر صحت مین پوری کوتحویل میں لے کر مداخلت کرنے والے 27 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔انچارج چیک پوسٹ نسیم نگر نے مزید کارروائی کرتے ہوئے فلور میل قاسم آباد کے قریب سے مضر صحت مین پوری و انڈین گٹکا فروش سعید علی کلہوڑو کو 1,500 مین پوری اور 1,400 انڈین گٹکے سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔