ملک میں کورونا کے بعد ڈینگی وائرس بھی تیزی سے پھیلنا لگا

323

لاہور:کوروناکے بعد ڈینگی وائرس بھی تیزی سے پھیلنے لگا، لاہور سمیت دیگر شہروں میں ڈینگی سے 67افراد بیمار ہوگئے،اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں بھی ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، سندھ میں 11افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ کے پی کے میں 50گھروں میں پانی کے ٹینکس میں ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد ڈینگی وائرس بھی تیزی سے پھیل رہاہے ، پینے کا صاف پانی موئثر نہیں ، گھروں کی ٹینکیوں میں گٹر کا پانی بھرا ہوا ہے ، جس کی وجہ سے ڈینگی کے لاروں میں اضافہ ہورہاہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے علاوہ بھی دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں  ، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور صاف پانی مہیا کرنے کے لیے فوری طور پر منصوبہ بندی کرکے عمل کیا جائے ۔