سابق کرکٹرز کا دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی منسوخی پر ردعمل

311

سابق قومی کرکٹرز نے دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی منسوخی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فیصلے سے جتنی مایوسی شائقین کو ہے، اتنی ہی مجھے ہے، سب کو مل کر اب ورلڈ کپ اسکواڈ کی حمایت کرنی ہے، جب ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تو سب پیچھے بھاگیں گے۔

سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو پاکستان میں کھیلنا چاہیے تھا۔

جبکہ معین خان نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی فیصلے کی مذمت کی گئی، دونوں ٹیموں کا دورہ منسوخی افسوسناک ہے۔