پیرو: گیس لائن بچھاتے وقت 800 سال قبل انسانی باقیات دریافت

523

لیما: پیرو کے مزدوروں نے ایک جگہ پر گیس پائپ بچھاتے ہوئے 800 سال قبل کی 8 افراد کی باقیات دریافت کیں جن کے ساتھ کھانے کی اشیاء اور موسیقی کے آلات کو بھی دفنایا گیا تھا۔

بالغوں اور بچوں کی لاشوں کو پودوں کے مواد میں لپیٹا تھا ، ان میں مکئی ، برتن اور مختلف قسم کے موسیقی کے آلات جیسے بانسری وغیرہ، ان کے ارد گرد رکھے گئے تھے.

کالیڈا گیس کمپنی جس کے کارکنوں نے یہ دریافت کی ہے ، کی طرف سے رکھے گئے ایک ماہر آثار قدیمہ نے اس حیرت انگیز انکشاف کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آٹھ افراد قدیم قصبے چلکا میں رہتے تھے جو لیما سے 60 کلومیٹر جنوب میں ہے۔

محقق نے کہا ، “یہ ایک اہم تلاش ہے جو ہمیں چِلکا سے پہلے کی ہسپانوی تاریخ کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتی ہے۔”

اسی کمپنی کے کارکنوں نے 2018 میں مزید 30 قدیم لاشیں دریافت کیں تھیں۔