شکارپور، سیاسی، سماجی رہنما ڈاکٹر اللہ ڈنو سنجرانی آبائی قبرستان میں سپرد خاک

165

شکارپور (نمائندہ جسارت) پی ٹی آئی رہنما، ریٹائرڈ کیپٹن، سابق کونسلر اور سیاسی، سماجی رہنما ڈاکٹر اللہ ڈنو سنجرانی 65 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے، جن کی جنازے نماز شکارپو ر کے نیو سنجرانی محلہ میں ان کے بھتیجے سابق میونسپل کمیٹی چیئرمین بابر عرف سنی سنجرانی نے پڑھائی۔ اس موقع پر سینئر ایڈووکیٹ نصیر احمد لودھی، گدی نیشن بڈھل فقیر سائیں ثناء اللہ مست مقیم ، مشہور شخصیت ٹرانسپورٹر ڈاڈو خان مہر، پریس کلب شکارپور کے صدر سوڈھو جیمس، رحیم بخش جمالی سمیت سنجرانی برادری، وکلا برادری، سیای سماجی رہنماؤں، استاتذہ، ڈاکٹرز اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان چنگی مقام میں سپرد خاک کیاگیا جبکہ سنی سنجرانی سمیت ورثاسے تعزیت کا سلسلہ جاری۔