کراچی میں مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم داخل

250

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشیں برسانے والا ایک اور سسٹم داخل ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے، آج موسم مطلع مکمل ابرآلود رہے گا تاہم بوندا باندی کا امکان ہے۔

کراچی کا صبح کے وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔