بلدیہ عظمیٰ :6 اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران سمیت10ملازمین کی تنزلی

189

کراچی( رپورٹ: محمد انور) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 6 اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران سمیت 10 افسران کی تنزلی کرکے انہیں اپنے سابق گریڈ میں واپس بھیج دیا ہے۔ اس ضمن میں سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کی جانب سے تحریری آرڈر جاری کر دیا گیا۔ریورڈ کیے جانے والوں میں گریڈ 17 کے اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسر ان اور 4اکاؤنٹنٹ بھی شامل ہیں۔ جنہیں 16 اور 11 گریڈ میں واپس کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سندھ یونیفائیڈ گریٹ کونسل سروس کے مذکورہ افسران کو گزشتہ سالوں کے دوران ان کی پوسٹ اپ گریڈ کرنے کے طور پر ترقیاں دے دی گئی تھیں۔ ان کی ترقیوں کا حکم واپس لینے کا آرڈر محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں جاری کیا تھا۔افسران کی ترقیاں تنزلی میں تبدیل کی گئی ہیں ان میں اسسٹنٹ اکاؤنٹ افسران سید قربان علی، ایم طارق خان، شوکت حسین رضوی، اختر کبیر، اسد عباس، شفیق الحسن اکائنٹنٹ سید بابر علی، عمران علی، محمد آصف اور انعام الٰہی شامل ہیں۔