مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ 2 پائلٹ ہلاک

204

سری نگر (آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر پہاڑوں پر گرنے کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے گرنے سے پائلٹ شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی لوگوں نے نکال کر اسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ راستے میں ہی ہلاک ہوچکے ہیں۔