وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر مستعفی

357

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر مستعفی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی تابش گوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

رواں سال جنوری میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے کام میں مداخلت، توانائی کے شعبے میں اہم کردار نہ ملنے اور اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مارچ میں وزیر اعظم عمران خان نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کیا۔تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق تابش گوہر معاون خصوصی برائے پاور و پٹرولیم ہوں گے۔