امریکا میں دراز جسامت گولڈ فش سے دیگر مچھلیوں کو مسئلہ

361

امریکی ریاست منیسوٹا کے قصبے برنس وِل کے حکام نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پالتو گولڈ فش کو جھیلوں اور تالابوں میں نہ ڈالیں۔

حکام نے اس انتباہ کی وجہ یہ بتائی ہے کہ ایسا کرنے کے نتیجے میں گولڈفش غیرمعمولی طور پر بڑی جسامت کی ہورہی ہیں اور جھیل پر دیگر مچھلیوں سے زیادہ غالب آرہی ہیں۔

حکام نے رہائشیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو جھیل میں اپنی گولڈ فش کو ڈال دیتے ہیں لیکن اس کے نتیجے میں وہ آپ کے تصور سے بھی زیادہ بڑی ہوجاتی ہیں اور وہ جھیل کی زمینی سطح کی تلچھٹ اور پودوں کو اکھاڑ کر پانی میں خرابی کا  باعث بن رہی ہیں اور اس کے علاوہ دیگر مچھلیوں کیلئے بھی مشکلات پیدا کررہی ہیں.

گذشتہ نومبر میں جنگلی حیات کے عہدیداروں نے منیاپولیس کے نواحی علاقے چاسکا میں بگ ووڈس جھیل میں ہزاروں بڑی گولڈ فش کو تیرتے ہوئے پایا تھا ۔  ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے ٹیم کو 500،000 گولڈ فش کا ٹرک لوڈ نکالنا پڑا تھا۔