پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نئی شرح مقرر

345

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نئی شرح مقرر کر دی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)  نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق  پٹرول پر 10.54 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 11.64فیصد اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے اپنا تیسرا پارلیمانی سال مکمل اور چوتھا سال شرو ع ہونے اور عالمی یوم جمہوریت کے موقع پرعوام پرپیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کیا ۔

اس  اعلان  کے سنتے ہی عوام کے ہوش اڑگئے اور وہ ایک اور نئے ظلم پر چیخ اٹھے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5روپے 1پیسہ ،پیٹرول5 روپے ، مٹی کا تیل 5روپے 46پیسے اور لائٹ ڈیزل 5روپے 92پیسے فی لیٹرمہنگا کیا گیا۔