امریکا میں کلیولینڈ کے میئر کا پوتا گولیوں سے چھلنی

481

امریکی ریاست اوہیو کے شہر کلیولینڈ کے میئر کے پوتے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے.

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کلیولینڈ کے میئر فرینک جیکسن کے پوتے کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ابھی تک قاتل کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور نہ ہی کوئی ملزم زیر حراست ہے۔

سی بی ایس کلیولینڈ سے وابستہ WOIO-TV نے اطلاع دی ہے کہ 24 سالہ پوتا فرینک کیو جیکسن پر تقریبا گزشتہ رات 9:10 پر ایک چوراہے کے قریب فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے کچھ دیر پہلے ایک شخص نے فرینک کو لفٹ دے کر اس کے گھر کے قریب چھوڑا تھا ، پھر کسی نے اس کی طرف بھاگ کر اسے کئی بار گولیاں ماریں۔

میئر جیکسن اور چیف آف پولیس کیلون ولیمز دونوں کئی گھنٹوں تک جائے وقوعہ پر موجود تھے ، ان کے ساتھ پولیس افسران اور دیگر عہدیدار بھی تھے۔

پولیس نے ممکنہ مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات جاری نہیں کی ہیں، عوام سے کہا کہ وہ قتل سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ تفتیش کاروں سے رابطہ کریں۔