پاکستان کا دورہ کرنا بہت پسند ہے ، بھارتی پلیئر

188

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کرکٹ ہمارے لیے کھیل سے بڑھ کر ہے، پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے۔سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ دنیا کو ہمیں ایک موقع دینا چاہیے، دنیا ہماری سیکورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے۔دوسری جانب سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر مرلی کارتک نے بھی پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔مرلی کارتک کا کہنا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونا بدقسمتی ہے، ہمیں پاکستان کا دورہ کرنا بہت پسند تھا۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے کے بعد چیزیں جلد بدل جائیں گی۔