لال مسجد کے سابق خطیب مولاناعبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج

289

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کے منتظمین اور لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
کرلیا۔اسلام آباد پولیس کے اہلکار جامعہ حفصہ سے امارات اسلامی کا پرچم اتروانے کیلیے پہنچے تھے جہاں انہیں مولانا عبدالعزیز نے دھمکیاں دیں۔مولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں کہ اس نوکری پر لعنت بھیجو، طالبان آئیں گے، پاکستان کے طالبان آپ کا حشر کردیں گے۔اب پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیزکیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے جامعہ حفصہ پر لہرایا گیا اماراتِ اسلامی کا جھنڈا بھی اتروایا۔ پولیس کے مطابق مولانا عبدالعزیز کا نام پہلے ہی سے شیڈول فور میں ہے۔