مالی شمولیت میں خواتین کی شرکت سے جی ڈی پی میں اضافہ ہوگا‘عارف علوی

674
اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وفاقی ومحتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق سالانہ رپورٹ پیش کررہی ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت میں خواتین کی شرکت سے جی ڈی پی میں اضافہ ہوگا، دنیاکی تاریخ میں اسلام نے پہلی بار خواتین کو وراثت کا حق دے کر انہیں بااختیار بنایا، خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے خواتینارکان پارلیمنٹ کو کردار اد ا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں اسٹیٹ بینک کی مالی شمولیت (فنانشل انکلوژن) میں خواتین کی شرکت میں اضافے کے لیے مساوی بینکنگ پالیسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ثمینہ علوی، گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، وفاقی وزرا، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر سیما کامل و دیگر مالیاتی اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ انگلینڈ میں20 ویں صدی تک خواتین کو وراثتی اور مالیاتی حقوق نہیں ملے تھے۔ دورجدید کے تقاضوں کے مطابق ہمیں اپنے معاشرے کو سمجھتے ہوئے اس کے مطابق اقدامات کرنا ہوں گے۔