روس میں پارلیمانی انتخابات کیلیے پولنگ

310

ماسکو: روس میں پارلیمانی انتخابات کے لیے مشرقی علاقوں میں پولنگ کا آغاز ہو گیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق روس کے 11مختلف زونز میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے پولنگ شروع ہوئی اور انتخابات میں ووٹنگ کا عمل 3 دن میں مکمل ہوگا۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ 450 رکنی دوما کے 225اراکین الیکشن کے ذریعے منتخب ہوں گے، دوما کے دیگر 225 اراکین سنگل ممبر ڈسٹر کٹس میں مقرر کئے جاتے ہیں۔

روس کے پارلیمانی انتخابات میں  10 کروڑ 80 لاکھ افراد ووٹ ڈالیں گے جب کہ  20 لاکھ روسی بیرون ملک سے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یوکرین کے دو علاقوں میں روسی پاسپورٹ ہولڈر بھی ووٹ ڈالیں گے۔ روس کے درجنوں ریجنز میں علاقائی اسمبلیوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔