شام میں دیہات پر روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری

259

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے شام میں ادلب کے محفوظ علاقے کی حدود میں واقع حمامہ،مزرعہ اور زرزور نامی دیہات پر 15فضائی حملے کردیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 3روسی لڑاکا طیاروں نے لازقیہ کے ایک اڈے سے اڑان بھری اور ان دیہات میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ زرزور نامی گاؤں پر حملوں کے دوران لڑاکا طیاروں نے ایک ترک سماجی تنظیم کی طرف سے قائم کیے گئے گشتی گھروں کے قریب بھی بم بر سائے۔