شمالی کوریا کا چلتی ٹرین سے  بیلسٹک میزائل کا تجربہ

422

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے چلتی ٹرین سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میزائل کو شمالی کوریا کی مشرقی بندرگاہ کے قریب چلتی ہوئی ٹرین سے داغا گیا۔ میزائل ٹرین سے چلنے والے میزائل سسٹم کی آزمائش ہیں۔

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین لانچ میزائل نیا نظام ہے جو حملہ آور دشمن کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے، میزائل نے مشرقی ساحل سے 800 کلو میٹر دور سمندر میں ایک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا لیا ہے۔

حکام کے مطابق میزائل کسی بھی طاقت کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سلامی کونسل کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے خطے کا امن اور سلامتی متاثر ہوسکتے ہیں۔