عمر شریف کا امریکی ویزا‘ حکومت نے درخواست سفارتخانے بھجوا دی

166

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے معروف کامیڈین عمر شریف کے ویزے کے لیے کوائف امریکی سفارت خانے کو بھجوا دیے‘ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے معروف کامیڈین کے ویزے میں پیش رفت پر ایک بیان میں تصدیق کی کہ عمر شریف کے ویزے کے کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بھجوادیے گئے ہیں ۔