طالبان نے ازبکستان سے افغان طیارے واپس مانگ لیے

691

طالبان قیادت نے ازبکستان سے افغان طیارے اور ہیلی کاپٹر واپس مانگ لیے۔

طالبان قیادت نے کہا ہے کہ افغانستان سے لے جانے  والےطیارے اورہیلی کاپٹر واپس کیےجائیں۔ ازبکستان میں موجود طیارے اورہیلی کاپٹر افغانستان کی ملکیت ہیں۔

ازبکستان میں پنا ہ گزین افغان پائلٹوں کا متحدہ عرب امارات انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ انخلا کاعمل امریکی اورعرب ممالک کی کوششوں کے نتیجےمیں شروع کیاگیا۔

پہلے مرحلے میں  پائلٹوں کو متحدہ عرب امارات پہنچا دیاگیا بعدمیں یورپی ممالک منتقل کیاجائے گا۔

پندرہ اگست کو سابق افغان ائیرفورس کے درجنوں پائلٹ اورعملہ ازبکستان فرار ہوگیا تھا۔ فضائی عملہ افغان طیاروں اور ہیلی کاپٹرز میں ازبکستان  فرار ہوا تھا اور تاحال یہ طیارے ازبکستان میں موجود ہیں۔

دوسری جانب کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی۔کابل ایئرپورٹ پر خدمات کی بحالی کیلئے افغان سول ایوی ایشن نے خصوصی انتظامات کیے۔تربیت یافتہ ایئرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز ہینڈل کی۔

کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔پروازوں کے ذریعے بین الاقوامی صحافیوں کو کابل پہنچایا گیا اور  عالمی بینک، غیرملکی میڈیا ٹیم کو واپس لایا گیا۔