پیڑ پودوں سے متعلق حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

1227

1) چند درخت ایسے بھی ہیں جن کے پتے سردیوں میں بھی پیلے نہیں ہوتے جیسے آم، نارنگی اور چرونجی۔

2) اس دنیا میں ایک درخت ایسا بھی ہے جسکا چھلکا سونگھنے سے بھی انسان بیہوش ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ اس درخت کے نیچے سے جو بھی انسان گزرتا ہے اس کو درخت اپنے ساتھ لپیٹ لیتا ہے اور موت کی نیند سلا دیتا ہے۔ اس درخت کو آدم خور درخت کہا جاتا ہے۔ یہ افریقہ کے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔

3) چاول کے حوالے سے انڈونیشیا کے بہت سے جزیروں میں ایک انوکھا رواج رکھا گیا ہے جس کے مطابق چاول کی فصل تیار ہونے کے وقت شادی کی جاتی ہے اور کٹائی کے وقت رشتہ ختم کردیا جاتا ہے۔

4) دنیا کا سب سے زیادہ کھایا جانے والا کیلا ہے جسکے درخت میں کوئی لکڑی نہیں ہوتی۔

5) دنیا کی سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی آلو ہے۔

6) شاہ بلوط کا درخت ایسا درخت ہے جو کہ اپنا پھل ایک یا دو سال میں نہیں بلکہ تقریباً پورے 50 سال بعد دینا شروع کرتا ہے۔

7) پھولوں کا بادشاہ گلاب اور ملکہ داؤدی کو کہا جاتا ہے۔

8) چاول کی فصل سب سے پہلے چین میں کاشت کی گئی۔

9) سب سے زیادہ پھل دینے والے درخت کا نام ناشپاتی ہے جو کہ تقریباً 300 سال تک پھل دیتا رہتا ہے۔

10) باقی پودوں کی نسبت اسٹرابیری ایک ایسا پودا ہے جس کا بیج اس کے چھلکے کے اوپر ہوتا ہے۔