کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور بارش کا امکان

277

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16 سے 18 ستمبر کے دوران شہر میں بارش کا امکان ہے جبکہ 14 س 16 ستمبر تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 5 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، 14 سے 16 ستمبر کے دوران موسم شید گرم رہ سکتا ہے، 14 سے 16 ستمبر کے دوران دوجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا کا کم دباؤ بھارتی ریاست راجستھان پر موجود ہے۔ ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن چکا ہے۔ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی شدت زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 ستمبر تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران سمندری ہوائیں معطل اور گرم ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ 16 سے 18 ستمبر کے دوران شہر میں بارش کا امکان بھی موجود ہے۔