لیبیا کے انتخابات میں تاخیر مناسب نہیں‘ عالمی مندوب

211

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے لیبیا نے خبردار کر دیا ہے کہ 24 دسمبر کو ہونے والے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں تاخیر اس شمالی افریقی ملک میں مزید سیاسی بحران اور تشدد کا باعث بنے گی۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق یان کابیس نے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ التوا جنگی گروہوں کو تقویت دے گا کہ ملک میں اقتدار کے لیے طاقت کا استعمال ہی ایک ذریعہ ہے۔ سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے بھی زور دیا ہے کہ لیبیا میں انتخابی مرحلے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ 2011ء میں نیٹو اتحادی ممالک کی لیبیا میں عسکری مداخلت اور پھر معمر قذافی کی معزولی و ہلاکت کے بعد سے یہ ملک انتشار کا شکار ہے۔