نصرتِ فلسطین کانفرنس میں 200 عالمی شخصیات شریک

149

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں بین الاقوامی اتحاد برائے نصرت القدس اور فلسطین کے زیراہتمام رواد بیت المقدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں 30 ممالک کی 200 سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کے لیے ’’بیت المقدس کے محافظوں نے تلوار اٹھالی‘‘ کا عنوان دیا گیا تھا۔ کانفرنس میں 200 عالمی شخصیات نے شرکت کی۔ ان کا تعلق دنیا کے 30 ممالک سے تھا۔ کانفرنس میں مقررین نے فلسطینیوں کے عزم اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے رواں سال مئی میں غزہ میں 11 روز تک جاری رہنے والے معرکہ سیف القدس کی تحسین کی۔ کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل، عالمی اسلامی تنظیموں کے اتحاد کے چیئرمین علی کورت اور کویتی عالم دین محمد العوضی نے شرکت کی۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ معرکہ سیف القدس نے فلسطین کی آزادی کی منزل مزید قریب کر دی ہے۔بیت المقدس میں محافظان القدس کانفرنس سے خطاب میں خالد مشعل نے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔