ایسی گاڑی جسے کنٹرول کرنے کیلئے آپ کی صرف سوچ کافی

427

مرسڈیز بینز کی جدید ترین آٹومیٹک اور زیرِ تعمیر کار ، ویژن اے وی ٹی آر ‘برین کمپیوٹر انٹرفیس’ کی حامل ہوگی جو صارف کے خیالات کے مطابق کنٹرول ہوگی۔

کام کرنے کے لیے صارفین ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر روشنی پر توجہ مرکوز کریں گے اور کار کی مصنوعی ذہانت ان کی پسند کو پہچان لے گی اور ایک کمپیوٹرائز فنکشن شروع کردے گی۔ اس میں ریڈیو سٹیشن کا تبدیل ہونا ، کھڑکی کا کھلنا ، فون کال کا جواب دینا اور/یا بالآخر کار کو پہلے سے طے شدہ راستے پر ڈرائیو کرنا شامل ہوسکتا ہے۔ 

بی سی آئی ڈیوائس اعصابی سرگرمی کی جانچ کرتی ہے۔ مرسڈیز نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کار کا مصنوعی ذہانت کا جدید سسٹم دماغی لہروں کا تجزیہ کرے گا اور پہچچانے گا کہ کس روشنی کے نقطہ پر صارف اپنی توجہ دیتا ہے جس کے مطابق پھر کار ویسی ہی سرگرمی انجام دے گی۔

صارف کا ڈیش بورڈ کی روشنی پر فوکس جتنا مضبوط ہوگا ، اعصابی سرگرمی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ پھر آلہ گاڑی میں ٹارگٹڈ فنکشن کو متحرک کرے گا۔