ترکی اور مصر کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوشش

280
انقرہ: ترکی اور مصر کے نائب وزرائے خارجہ مذاکرات کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی مصر کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش میں ہے۔ منگل کے روز ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اولو نے کہا کہ تعلقات میں بہتری کے لیے ترک اور مصری حکام کے درمیان ملاقات میں کئی مثبت اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں منگل کے روز انقرہ میں دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ 2013ء میں مصر میں فوجی جنرل عبدالفتاح سیسی نے منتخب صدر محمد مرسی کے اقتدار کا خاتمہ کردیا تھا، جس پر ترکی نے مصر سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔ اس کے جواب میں مصر نے بھی ترکی سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔