دوسرے آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ کا آغاز

294

کوئٹہ (جسارت نیوز) دوسرے آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ 2021 کا کوئٹہ میں کوالیفائنگ رائونڈ شروع ہوگیا ، کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور حکمت عملی تیار کی ہے۔ترجمان محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں مقبول ترین کھیل فٹبال کا گزشتہ سال 17 سال کے بعد گولڈ کپ منعقد ہواجس کو لاکھوں کی تعداد میں عوام اور سینکڑوں کی تعداد میں کھلاڑیوں اور آفیشلز نے سراہا۔ اب محکمہ کھیل حکومت بلوچستان اسی کے تسلسل کا دوسرا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ منعقد کرنے جا رہا ہے ،پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اس ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ کوئٹہ کی100 سے زائد ٹیموں کے درمیان شروع ہو گیا ۔