یوم دفاع بیس بال کا نمائشی میچ پاکستان پولیس نے جیت لیا

106

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان بیس بال فیڈیشن کے زیراہتمام یوم دفاع بیس بال کے نمائشی میچ میں پاکستان پولیس نے پنجاب کی ٹیم کو شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا ، میچ کے مہمان خصوصی پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد حمودلکھوی تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے واے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ بھی موجود تھے۔ نمائشی میچ پاکستان پولیس اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان پولیس نے پنجاب کی ٹیم کو 6-4 سے شکست دے دی ، پاکستان پولیس کی جانب سے خاور شہاب اور شاہد نے دو، دو رنز سکور بنائے جبکہ صدام اور رب نواز نے ایک، ایک رنر سکور کیااور اسی طرح پنجاب کی جانب سے ذیشان رشید، حمزہ امین اور عمر ندیم نے ایک، ایک رنر سکور کیا۔