آئی ایس آئی کے سربراہ کابل پہنچ گئے، طالبان سے ملاقات متوقع

609

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پاکستانی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے پاک افغان سکیورٹی پر بات چیت کریں گےساتھ ہی اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد پاکستانی وفد کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں طالبان رہنماؤں سے افغانستان کی صورتحال زیربحث آئے گی۔

ڈی جی آئی ایس آئی  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل میں پاکستانی سفیرمنصوراحمد خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں غیرملکیوں کے انخلا  اور موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔