پولیس قابلے اور دیگر کارروائیوں میں 18 ملزمان پکڑے گئے

205

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مقابلے، چھاپوں اور دوسری کارروائیوںمیں18 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار شدگان میں منشیات فروشی ،ڈکیتی اور دوسرے جرائم میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کی حدود گلبرگ میں واقع سے چشمے کی دکان سے موبائل فونز چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں میں سے ایک کو سمن آبادپولیس نے مقابلے کے بعد گرفتارکرلیاجبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے چھینے ہوئے موبائل فون سمیت فرار ہوگئے۔ گرفتار ڈاکو اشفاق نے 35 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیاہے ۔عزیز آباد پولیس نے ایک شہری سے لوٹ مار کی واردات ناکام بناکر 2 رہزنوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے چھینی ہوئی نقد رقم اورموبائل فونز برآمد ہوئے ۔پی آئی بی کالونی پولیس نے 2 منشیات فروشوں جب کہ جمشید کوارٹر پولیس نے منشیات فروش مہران کو گرفتار کرلیا۔گلشن اقبال پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلوسے زائد چرس برآمد کرلی گلبہار، پاپوشنگر، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ، رضویہ سوسائٹی پولیس نے 8منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور گٹکاماوا برآمد کرلیا ۔نارتھ ناظم آباد پولیس نے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے چرس، زمان ٹاؤن اور خواجہ اجمیر نگری سے چوری کی گئی 2عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیں۔