شہباز گل پی پی کی نہیں پی ٹی آئی کی فکرکریں‘مرتضیٰ وہاب

206

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل پیپلزپارٹی کی فکر چھوڑیں اور پی ٹی آئی کے مستقبل کے بارے میں سوچیں کیونکہ نااہل سرکار عوام کو ڈیلیور کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے عوام کی زندگی پی ٹی آئی سرکار نے اجیرن کردی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہباز گل جیسے لوگ آئندہ الیکشن سے قبل پاکستان کو خیر باد کہہ چکے ہوں گے موجودہ حکومت کا دھڑن تختہ ہونے کے بعد شہباز گل پہلے شخص ہونگے جو ملک سے راہ فرار اختیار کرینگے انہوں نے کہا کہ الحمداللہ پیپلزپارٹی کی کارکردگی تمام ضمنی انتخابات میں عوام کے ووٹ سے نظر آچکی ہے۔