‘پاکستان ہمارا دوست ہے’ طالبان کا بھارت کو دوٹوک جواب

894

طالبان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کہ طالبان حکومت نہیں چلا سکتے، پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

کابل میں ریڈیو پاکستان کے خصوصی نامہ نگار بلال خان محسود سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز طالبان رہنما شہاب الدین دلور نے کہا کہ بھارت کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ طالبان حکومتی معاملات کو آسانی سے چلا سکتے ہیں۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شہاب الدین دلور نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست ملک ہے۔ ہم 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی پاکستان کی خدمات پر شکر گزار ہیں۔

شہاب الدین دلاور نے کہا کہ طالبان باہمی احترام کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔