سعودی عرب میں سائینوویک اور سائینوفارم کی منظوری

380

سعودی عرب چینی ویکسینز سائینوویک اور سائینوفارم کی منظوری دے دی۔

وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں کورونا سے بچاؤ کے لیے سائینوویک اور سائینوفارم ‏کی منظوری دی گئی ہے تاہم وہ افراد جنہوں نے چینی ویکسینز کی دوخوراکیں لی ہیں انہیں ‏مملکت میں منظور شدہ 4 ویکسینز میں سے بوسٹر ڈوز لگوانا ہو گی۔

سعودی عرب نے اب تک چار ویکسینز کے استعمال کی منظوری دی ہے جن میں ‏ایسٹرازینیکا، ‏موڈرنا، فائزر اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔

البتہ بیرون ملک میں سائینوفارم اور سائینوویک لگوانے والے افراد مملکت میں داخلے کے لیے ‏‏منظورشدہ 4 ویکسینز میں سے کسی ایک کی اضافی خوراک لے سکتے ہیں۔

اس سے قبل کہا گیا تھا کہ دو مختلف ویکسین کی دو خوارکیں لی جا سکتی ہیں۔ بین الاقوامی ‏سائنسی تحقیق کے مطابق یہ طریقہ کورونا وائرس کے خلاف موثر ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اپنے ای ویزا پورٹل پر اعلان کیا تھا کہ چینی ویکسین کی دو خوراکیں ‏‏لینے والے مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی ایک اضافی خوراک لینے کی صورت میں سعودی ‏‏عرب آسکتے ہیں۔