اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر پروگرام لانے کا فیصلہ

670

سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن وفاقی حکومت کا ایک اور زبردست اقدام سامنے آگیا۔

حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر پروگرام  لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو  روشن اپنا گھر  منصوبہ لانج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب اوور سیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گےیہ منصوبہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اقدام کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  سمندر پار پاکستانیوں نے اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حوالے سے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور سمندرپار پاکستانیوں کا بیرون ملک سے رقوم بھجوانے کے تسلسل میں اضافہ ہو رہا ہے۔