ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم کو وزیراعظم نے بلوالیا

329

اسلام آباد(جسارت نیوز) جیولین تھرو کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے محمد ارشد ندیم کو وزیراعظم پاکستان نے ملاقات کے لئے بلوا لیا۔ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں دنیا میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی ہیرو محمد ارشد ندیم کو وزیراعظم پاکستان نے ملاقات کے لئے اسلام آباد بلوا لیا ہے۔کھیلوں کے عالمی میلے کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی، ارشد ندیم 12 اگست کو وطن واپس پہنچے تھے، لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا تاریخی استقبال کیا گیا، ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی، اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور فیڈریشن کے دوسرے عہدیداروں،ارشد ندیم کے اہل خانہ اور کھیلوں سے وابستہ دوسرے حکام قومی ہیرو کے استقبال کے لیے موجود تھے۔