ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تھم نہ سکا

356

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے، اور آج بھی اسی کی قدر میں 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروباری دن کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 46 پیسے اضافے سے 164 روپے 22 پیسے بھی رہی، تاہم کاروبار کا اختتام 16 پیسے اضافے سے 163 روپے 92 پیسے پر ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 164 روپے پر برقرار ہے۔