ارشد جمال کو یونائیٹڈ بزنس گروپ کا نائب صدر بننے پر مبارکباد

167

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کاٹی کے سابق چیئرمین، کے بی جی کے صدر فرحان الرحمن اور سابق سینئر نائب صدر کاٹی، چیف ترجمان کے بی جی فراز الرحمن نے ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر ارشد جمال کو یونائٹڈ بزنس گروپ کا نائب صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے منیر بھائی جان اور یو بی جی قیادت کا بہترین فیصلہ قرار دیاہے۔ایک بیان میں فرحان الرحمن اور فراز الرحمن نے کہا کہ ارشد جمال کی پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لیے خدمات قابل قدر ہیں اور انکی بطور نائب صدر تعیناتی سے یوبی جی مزید مستحکم ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ ارشد جمال فیڈریشن اور ایسوسی ایشنز کے معاملات میں ماہر ہیں وہ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر رہ چکے ہیں، کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن اور پاکستان ایجنٹس ایسوسی ایشن کے بھی بانیوں میں سے ہیں ۔