راکٹ حملوں سے تنگ اسرائیل نے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکٹا دیا

642

لبنان سے وقتاً فوقتاً راکٹ حملوں سے تنگ آکر اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت درک کرادی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق لبنانی علاقے سے اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنانے والے راکٹ حملے کے خلاف اسرائیل نے اقوام متحدہ کی عدالت میں باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔

شکایت دو مماثل خطوط میں تحریر ہیں جسے اسرائیل کے نمائندے گیلاد ایردان نے اقوام متحدہ میں جمع کرادیا ہے۔

ایردان نے خطوط میں کہا ، “حزب اللہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسرائیلی پر حملے کر کے لبنان کے موجودہ بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ہفتے لبنان سے اسرائیل کی طرف راکٹوں کی فائرنگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی بھی خلاف ورزی ہے ۔