حیران کُن معلومات

737

دنیا میں بے شمار ایسی مخفی دلچسپ حقیقتیں ہیں کہ جب وہ آپ کے علم میں آتی ہیں تو آپ ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔ ذیل میں چند ایسی ہی معلومات سے آپ کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

1) کیا آپ شیروں کے بارے میں جانتے ہیں کہ شیر کے بچے جب اپنے والدین کو کاٹتے ہیں تو وہ اکثر رونے کی ایکٹنگ کرتے ہیں۔

2) قادوس نامی پرندہ اڑتے اڑتے بھی سوجاتا ہے یا سو سکتا ہے۔

3) بچھو 6 دن تک اپنی سانس روک سکتا ہے۔

4) ایک روسی خاتون مسٹریس وسیلائیو کے ایک ہی خاوند سے 40 سال کے دوران یعنی سنہ 1725 سے 1765 کے عرصے کے دوران 69 بچے پیدا ہوئے۔

5) مراکش کے سلطان اسماعیل بن الشریف ابن النصر جس نے مراکش پر 1672 سے 1727 تک 55 سال حکومت کی، اس کی مختلف بیویوں اور باندیوں سے 525 بیٹے اور 342 بیٹیاں پیدا ہوئیں تھیں۔

6) دنیا کی تقریباً آدھی آبادی صرف 5 ممالک میں رہتی ہے، چین، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا۔

7) مچھلی کی آنکھیں ہمیشہ کھلی رہتی ہیں کیونکہ اس کے پپوٹے نہیں ہوتے۔

8) انسانی آنکھ 575 میگا پکسل کی تصویر بناتی ہے۔

9) چیونٹیاں کبھی نہیں سوتیں۔

10) انسانی دماغ 10 ارب خلیوں کا مجموعہ ہے۔