۔50 ٹرانسپورٹ کمپنیاں عمرہ  زائرین کو سہولت دیں گی‘ ذرائع

157

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کو آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 50 ٹرانسپورٹ کمپنیاں حصہ لیں گی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق کمپنیاں مکہ مکرمہ سے مسجد حرام تک عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گی۔ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مجاز اداروں کی طرف سے باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔