سوشل میڈیا پر وائرل جسارت سے منسوب خبرجسارت کو بدنام کرنیکی کوشش ہے

134

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) روزنامہ جسارت اسلام آباد کی تاریخ کے بغیر پیشانی استعمال کرکے ایک انہائی قابل اعتراض خبر کی کٹنگ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے جس کا جسارت کے ادارہ نے سخت نوٹس لیا ہے ‘ ایسی حرکت جسارت انتظامیہ کے نزدیک جسارت جیسے ادارے کو بدنام کرنے کی قبیح اور غیر قانونی، غیر اخلاقی کوشش ہے۔ جسارت کی انتظامیہ برملا اعلان کرتی ہے جسارت کے کسی ایڈیشن میں بھی ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی گئی اور ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ایسی خبریں شائع کرنا نہ ہمارا یہ کبھی شعار رہا ہے۔ جسارت انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس حرکت کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرے گی اور ہم اس شخص کے خلاف جس نے یہ کام کیا اور جس نے اسے وائرل کیا ان تمام کے خلاف ملک میں رائج قانون کے مطابق کارروائی کا پورا حق رکھتے ہیں۔