وزیراعظم عمران خان کا10اگست کو دورہ کراچی متوقع

98

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے منگل 10 اگست کو دورہ کراچی کا امکان ہے۔ وزیراعظم دورہ کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے تحریک انصاف سندھ کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ کراچی کے انتظامات کی تیاریاں کی جارہی ہیں تاہم وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ان کے دورہ کراچی کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔