بائیڈن انتظامیہ نے تائیوان کو اسلحہ  فروخت کرنے کی منظوری دے دی

172

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تائیوان کو 75 کروڑ ڈالر مالیت کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ یہ امریکا کی تائیوان کے ہاتھ اسلحہ کی پہلی فروخت ہو گی۔ امریکی اخبار بلوم برگ کی خبر کے مطابق امریکا وزارت خارجہ نے تائیوان کے لیے متوقع اسلحہ کی فروخت کے باے میں کانگریس کو بریفنگ دی۔