مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں جبری تبدیلی کی جا رہی ہے، آرمی چیف

399
دشمن پروپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں جبری تبدیلی کی جا رہی ہے۔

یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر امن ممکن نہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیرانسانی فوجی محاصرہ جاری ہے۔

قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں سے مقبوضہ کشمیر میں  سیکیورٹی بحران پیدا ہو چکا۔