امارات کے قریب تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکراگیا

101

فجیرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے ساحل کے قریب ایک تیل بردارجہاز بارودی سرنگ سے ٹکراگیا۔ جہاز خلیج عمان میں داخل ہوتے ہی بے قابو ہو گیا تھا۔ جب کہ ایرانی چینل کا کہنا ہے کہ تیل بردار جہاز فجیرہ کے ساحل کے قریب بارودی سرنگ سے ٹکرایا ہے۔ تاحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ جہاز کا عملہ کس حال میں اور کہاں ہے۔ عملے کے متعلق فی الحال مکمل خاموشی ہے۔خیال رہے کہ بحیرۂ عرب کے خطے میں آبنائے ہرمز، خلیج عمان، خلیج عدن اور بحیرۂ احمر میں ایران اور اسرائیل سمیت امریکی اتحادیوں کے درمیان جہازوں اور کشتیوں پر حملوں اور انہیں قبضے میں لینے کا کھیل جاری ہے، جس کے باعث بین الاقوامی جہاز رانی کو خطرہ لاحق ہے۔