بنگلا دیش: شادی کی تقریب میں بجلی گرنے سے 16 افراد جاں بحق

152

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش کے شہر شب گنج میں دریاکنارے شادی کی تقریب کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور دولہا زخمی ہوگیا۔ ماہرین کا کہناہے کہ جنگلات کا تیزی سے خاتمہ آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ واقعات کاسبب ہے۔ بنگلا دیش کو ان دنوں مون سون کے شدید طوفانوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔