کراچی: منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

337

کراچی: بفروزون کے علاقے میں 3موٹر سائیکل سواروں نے منی ایکس چینجر کی گاڑی پر گولیاں برسا کر لاکھوں روپے لوٹ لیے،  فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بفرزون ڈی سی آفس کے قریب 3موٹر سائیکلوں پر سوار6 ملزمان نے منی ایکس چینجر کی گاڑی کو 3اطراف سے گھیرنے کے بعد اچانک فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود گارڈ اور کیشیئر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

گولیاں لگنے سے گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ، جسے فوری طبی امداد کیلیے ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزمان 6ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی ، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔